مہاجر یکجہتی اور متنوع اکانومی میلے کا IV ایڈیشن
سب کے لیے غیر نسل پرست معیشتوں کی تعمیر۔

کو اس سال کے طور پر یاد رکھا جائے گا جس میں COVID-19 وبائی بیماری صحت کے لیے خطرہ نہیں رہی تھی، اور آہستہ آہستہ ہم “معمول” کی طرف لوٹے تھے۔ تین سال جس میں ہم نے دیکھا کہ کس طرح ہمارے معاشرے میں سب سے زیادہ کمزور طبقوں کی غیر یقینی صورتحال سے متعلق مسائل بدتر ہوتے گئے، سرمائے کے تابع ہو گئے اور نتیجتاً اس پر قابض اشرافیہ کا کنٹرول ہوا ۔ روزمرہ کے تعامل میں طاقت کے غیر مساوی تعلقات کا قیام ہوا، جس میں فائدہ اٹھانے والوں کو اپنی مراعات یافتہ صورت حال کو پہچاننے میں دشواریوں کا سامنا ہوتا ہے ، جب کہ بہت سے لوگ ایک پسماندہ صورت حال اور یہاں تک کہ جبری صورت حال میں بھی ہیں، ان میں زیادہ تر گلوبل ساؤتھ سے نقل مکانی کرنے والے ہیں، اور ان کے پاس کاغذات بھی نہیں۔

یہ بات متضاد ہے کہ ان بے شمار مثالوں کے باوجود جو موجودہ سماجی و اقتصادی ماڈل پر نظر ثانی کرنے اور اسے تبدیل کرنے کی ضرورت کو ظاہر کرتی ہیں، لوگوں کو مرکزی کردار دیتے ہوئے خود کو منظم کرنے اور تعاون کرنے کی واضح ضرورت کے باوجود، ہم بدقسمتی سے دیکھتے ہیں کہ اس مد میں حاصل ہونے والی بہت سی چھوٹی کامیابیاں، سماجی تحریکوں کی بدولت، متبادل معیشتوں اورمہاجرین کو خود کو منظم کرنے کی وجہ سے حاصل ہوئی ہیں، ان تمام کامیابیوں کو میڈیا میں نفرت کے بڑھتے ہوئے رجحان، سیاسی طاقت، دائیں بازو کے عروج وغیرہ سے نقصان ہوا ہے۔

وہ مکالمے جو براہ راست تارکین وطن، کسی نسل سے تعلق رکھنے والے لوگوں، آواز اٹھانے والے افراد اور خطہ میں رہنے والے لوگوں کو مجرم قرار دینے اور غیر انسانی عمل کو جاری رکھنے کی طرف لے جاتے ہیں ،اور بنیادی حقوق تک رسائی نہ ہونا، ووٹ کا حق استعمال نہ کرنا ، سرحدوں اور استقبالیہ پالیسیوں میں تعصب، خاص طور پر تعلیم کا حق، مہاجرین نوجوانوں اور بچوں کی تعلیم تک رسائی جیسے حقوق ، عزت دار کام حاصل کرنے کے حصول میں مشکل کے طور پر مشکلات سامنے آتی ہیں۔

کوئی بھی سماجی تحریک جو تبدیلی لانا چاہتی ہو اسے غیر نسل پرست ہونا چایئے، محض ایک اخلاقی نعرے کے طور پر نہیں بلکہ سرمایہ داری نظام پر حملہ کرنے کے ایک آلے کے طور پر۔ سماجی اور یکجہتی کی معیشت ایک تبدیلی لانے کی صلاحیت کی حامل ہے، اور صرف اس صورت میں، جب اسے مقبول شعبوں اور ان میں متنوع نسل کے لوگوں کی خدمت کے لیئے پیش کیا جائے، ان لوگوں کو خود انتظام شدہ اقتصادی منصوبہ شروع کرنے کے لیے بہت سی مشکلات اور حدود کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، لیکن یہ منصوبے ان کی بنیادی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیئے اہم ہیں۔

اس وجہ سے، ہم اس جگہ پر ملنا چاہتے ہیں، ایک دوسرے کو جاننا چاہتے ہیں اور اس کو مستحکم کرنے کے لیے پر عزم ہیں، اور ایسا نیٹ ورک قائم کرنا چاہتے ہیں کہ جو ہمیں تارکین وطن اور دیگر نسل کے لوگوں کی صلاحیتوں کے ذریعے مختلف سماجی اقتصادی اقدامات، تبدیلی اور متبادل اقدامات حاصل کرنے میں مدد کرے۔

یہ زندگی کی تنظیم، تبدیلی اور پنروتپادن کی قوت ہے، جو اجتماعیات اور منصوبوں میں پائی جاتی ہے، یہ ہمیں آگے جانے پر مجبور کرتی ہے
سے،کے چوتھے ایڈیشن کو منعقد کیا گیا ہے۔ اس ایڈیشن میں نوجوان نئے تعاون کرنے کے طریقوں کی تعمیر میں مرکزی کردار کے حامل ہونگے۔

کمیونٹی اور اجتماعی اقدامات کے اندر شرکت باہمی تعاون کے فروغ کو بڑھاتی ہے، جہاں حصہ بننا، سامنے آنا اور عمل کے ذریعے جواب دینا، ان متعدد رکاوٹوں کو دور کرنے میں مدد دیتا ہے جو معقول معاوضے والی نوکری اور دیگر کام تک کی رسائی کے لئے ضروری ہیں۔

اس پیچیدہ منظر نامے اور اس میں درپیش چیلنجز کو مدنظر رکھتے ہوئے، ہم ان سیکڑوں پروجیکٹس میں دعوت دینا چاہتے ہیں جو چیزوں کو تبدیل کرنے کے لیے کوشش کرتے ہیں۔ گروپ، ہجرت کرنے والے اور متنوع لوگ جن کے پاس معاشی اقدامات/منصوبے ہیں (قانونی شکل کے ساتھ یا اس کے بغیر)۔ میلے میں شرکت میں دلچسپی رکھنے والے پروجیکٹس کے لیے پری رجسٹریشن کی مدت 24 جولائی سے 10 ستمبر تک ہوگی، جس کے بعد متعلقہ منتخب پروجیکٹس کے لیے انتخاب اور تصدیق کا عمل شروع ہوگا۔ میلہ 30 ستمبر کو میں منعقد ہوگا۔
ہم سب مل کر اس کو ممکن بنائیں گے، ہم آپ کے منتظر ہیں!